Tuesday, 06 May 2025, 02:31:29 pm
 
پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا
May 06, 2025

پختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں کے دوران آٹھ خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین خوارج مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کردیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

خیبر اور بنوں کے اضلاع میں دو دیگر کارروائیوں میں تین خوارج مارے گئے۔