الجزیرہ کی ایک رپورٹ نے بی جے پی کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے نام پر رچائے جانے والے ڈرامہ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں صحافیوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ اختلاف رائے کے اظہار پر پابندی لگا دی گئی ہے اور شہری آزادیوں کو شدید خطرہ ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک پندرہ سو سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے مکانات مسمار کر دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ چار سو سے زائد بھارتی نیوزچینلز ناظرین اور اپنی آمدنی میں اضافے کیلئے سنسنی خیز رپورٹنگ کر رہے ہیں۔
میڈیا کے یہ ادارے مودی حکومت کے ہندوتوا نظریے کے مطابق مسلمانوں کے خلاف خبریں اور خطرناک، اشتعال انگیز تبصرے نشر کر رہے ہیں۔