وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں قیام کے دوران سعودی قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کریں۔
سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے سعودی حکام کی ہدایات پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ادھر اٹھانوے فیصد پاکستانی عازمین حج کو ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں اور بقیہ درخواستوں کو بھی جلد نمٹا دیا جائے گا۔