Monday, 05 October 2026, 04:25:13 am
 
لاہور میں ایگری کنیکشنز 2026 کانفرنس اور ایکسپو کا انعقاد
October 04, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی فعال سہولت کاری سے لاہور میں ایگری کنیکشنز دو ہزار چھبیس کانفرنس اور ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب نے زرعی شعبے میں جدت اور شراکت داری کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔

مندوبین نے تقریب میں جدید زرعی ٹیکنالوجی، نظام آبپاشی، بیجوں میں اختراع اور معیار پر مبنی حل جیسے اہم موضوعات پر غور و خوض کیا تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔