Monday, 05 October 2026, 04:24:35 am
 
آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالرؤف شدید زخمی
October 04, 2026

آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالرؤف شدید زخمی ہو گیا جس سے جتھے کے پُرامن ہونے کا دعویٰ ایک بار پھر جھوٹا ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے علاقے کالا ڈھاب میں فسادی جتھے کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبدالرؤف شدید زخمی ہو گیا۔

فسادی جتھے کے کارندوں نے سڑک بند کر رکھی تھی اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیشِ نظر پولیس نے ٹریفک کی بحالی کے لیے کارروائی کی۔

اس دوران فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے پولیس اہلکاروں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے کانسٹیبل عبدالرؤف شدید زخمی ہوگیا۔

زخمی کانسٹیبل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔