Sunday, 04 October 2026, 05:17:40 am
 
وزیراعظم کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات جاری
October 03, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کی میتیں وطن واپس لانے کے انتظامات جاری ہیں۔

میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ گئی ہیں جہاں ایتھوپیئن ایئرلائنز کا عملہ کراچی منتقلی کی حتمی اجازت دینے سے قبل ضروری انتظامات مکمل کر رہا ہے۔

متعلقہ حکام میتوں کی وطن واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ کی میتیں وطن واپس لانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلی فون پر بات بھی کی اور ان کے والد کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

شہباز شریف نے انہیں یقین دلایا تھا کہ حکومت میتوں کی جلد از جلد وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔