Saturday, 05 September 2026, 10:57:15 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان اور ہواوے کا ڈیجیٹل معیشت میں مہارتوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ
September 04, 2026

پاکستان اور ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں مہارتوں کے فروغ اور مواقع تک بہتر رسائی کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور ہواوے پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔ جس کی قیادت اے آئی اینڈ کلائوڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد بلال مسعود نے کی۔

رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں سے آراستہ کرنے اور باعزت روزگار کے موثر مواقع پیدا کرنے کے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا۔