فائل فوٹو
وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں سستی اور تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
وہ آج اسلام آباد میں وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے ہمراہ ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے تھے۔
وزیر اقتصادی امور نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح دور دراز علاقوں میں رہنے والے فری لانسرز، ای کامرس سے وابستہ کاروباری افراد اور دیگر ڈیجیٹل شعبوں کے ماہرین کو سہولت فراہم کرنا ہے، جو سست اور غیر معیاری انٹرنیٹ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
احد چیمہ نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کے بعد قومی کنیکٹیویٹی منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے گی۔