وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور میٹا نے چھوٹے کاروباری اداروں کو جدید ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مشترکہ تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔
سمال بزنس گروتھ اکیڈمی کے تحت 9 شہروں میں ایک ہزار سے زائد کاروباری افراد کو اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت دی جائے گی۔
اس تربیتی پروگرام کا خصوصی فوکس خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں، ٹیکسٹائل، دستکاری اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں پر ہوگا۔
پروگرام کے ذریعے کاروباری افراد کو آن لائن صارفین تک رسائی، بہتر مارکیٹنگ اور کسٹمر سروسز کیلئے اے آئی ٹولز سکھائے جائیں گے۔