منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اپنی صلاحیتیں تیزی سے بڑھائیں۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
احسن اقبال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو روایتی تدریس اور تحقیق تک محدود رہنے کے بجائے خود کو جدت اور نئی تحقیق کے مراکز کے طور پر تیار کرنا ہوگا۔