Wednesday, 01 July 2026, 12:31:55 am
 
پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا عمل جاری
June 22, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پاکستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کا عمل جاری ہے۔

رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 16.67 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

نِٹ ویئر کی برآمدات 4.60 ارب ڈالر، جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 3.97 ارب ڈالر تک ریکارڈ کی گئیں۔

کاٹن یارن کی برآمدات میں 13.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مجموعی حجم 701.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔