Wednesday, 24 June 2026, 02:39:49 pm
 
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی شعبے اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مستحکم
June 24, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے نظام اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کے لیے ایک اہم اور اسٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا۔

یہ منصوبہ ایندھن کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور ترسیلی اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا۔ اس منصوبے سے ملکی توانائی تحفظ مضبوط ہوگا اور توانائی انفراسٹرکچر کے فروغ میں مدد ملے گی۔

منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے فروغ اور کلیدی انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔