Thursday, 04 June 2026, 10:29:13 pm
 
آج مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہورہاہے
June 04, 2025

آج مکہ مکرمہ میں لاکھوں عازمین حج کی منیٰ میں آمد کے ساتھ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہورہاہے۔

عازمین رات سے منیٰ میں پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔عازمین نویں ذوالحج کی فجرتک منیٰ میں قیام کریںگے اس کے بعد حج کابنیادی رکن وقوف عرفہ ادا کرنے کے لئے میدان عرفات روانہ ہوںگے جہاں وہ ظہراورعصر کی نمازیں اداکریںگے۔