پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 60 پروازوں کے ذریعے 14 ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق کل 11 پروازوں کے ذریعے مزید 25 سو عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔
نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری ہے۔ پاکستانی عازمین حج نے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آسانی سے زیارت مکمل کرنے پر انتظامات کی تعریف کی۔
پاکستان حج مشن نے مسجد نبوی کے اطراف میں رہائشیں حاصل کی ہیں۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج کی پاکستانی ذائقے اور معیار کے مطابق تواضع کی جا رہی ہے۔
مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔عازمین حج مکہ پہنچ کر پہلا فرض عمرہ ادا کریں گے۔