Tuesday, 06 May 2025, 11:52:26 am
 
حکومت آزادی صحافت پرپختہ یقین رکھتی ہے،عطاء اللہ تارڑ
May 04, 2025

وزیراطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت پرپختہ یقین رکھتی ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ ملکر ذمہ دار، خودمختاراور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

انہوں نے یہ بات کونسل آف پاکستان نیوز پیپرایڈیٹرز کے نئے منتخب عہدیداروں کے نام ایک تہنیتی پیغام میں کہی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پی این ای کی نومنتخب قیادت کی کامیابی ان پر صحافی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے ۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیارات کے فروغ اورقومی مفادات کے تحفظ کیلئے مثبت کردارادا کرے گی۔