Tuesday, 06 May 2025, 11:58:27 am
 
حج انتظامات کے حوالے سے خودکار اور مربوط نظام کیلئے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے ،وزارت مذہبی امور
May 04, 2025

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج انتظامات کے حوالے سے خودکار اور مربوط نظام کیلئے نمایاں پیشرفت کی گئی ہے ۔

یہ بات وزارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جمیل الرحمن نے ریڈیوپاکستان کے نمائندے عبدالرحمن چیمہ کو ایک خصوصی انٹرویو میںبتائی ۔

انہوں نے کہاکہ جدید آئی ٹی نظام اور پاک حج ایپلی کیشن کے استعمال کے ذریعے درخواست جمع کرانے سے لیکر حج کے بعد کی آراء حاصل کرنے تک کا عمل خود کار بنایاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس ایپلی کیشن میں ایک فیڈ بیک فیچر بھی شامل ہے تاکہ عازمین حج اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کرتے رہیں۔