موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عالمی معیشت اور موسمیاتی صورتحال میں تبدیلیوں کے باعث ترقی کے تصور کو نئے انداز میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔
وہ اسلام آباد میں پائیدار ترقی کی انتیسویں کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے تین بنیادی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر ازسرنو غور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سائنس، ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق حل پر کام کرنیوالے نئے کاروباری اداروں اور نوجوان اختراع کاروں کی معاونت کیلئے ایک کروڑ ڈالر کا گرین فیلڈ فنڈ قائم کیا ہے۔