وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کے شعبے کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیراعظم کی برآمدات سہولت اسکیم کی جائزہ کمیٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
وزیر مملکت نے برآمدات سے وابستہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم سے بھرپور استفادہ کریں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برآمد کنندگان کے لیے سرمایہ جاتی اشیا اور صنعتی مشینری کی درآمد سے متعلق ضوابط کو واضح اور آسان بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران اسکیم کو مزید مؤثر بنانے، اس کا طریقہ کار بہتر کرنے اور اسے بدلتی ہوئی تجارتی صورتحال سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔