Tuesday, 03 November 2026, 10:18:27 pm
 
پاکستان، سعودی عرب کا دوطرفہ تعلقات اور مذہبی امور میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
November 03, 2026

پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مذہبی امور، بالخصوص حج اور عمرے کے انتظامات میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

سردار محمد یوسف نے سعودی قیادت کی جانب سے عازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مثالی اقدامات کو سراہا اور روٹ ٹو مکہ اقدام کو ایک بہترین منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سہولت سے عازمین کو سفر میں بڑے پیمانے پر آسانی میسر آئی ہے۔

اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ عمرہ زائرین کو جلد اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک فوکل پرسن مقرر کیا جا رہا ہے۔