Tuesday, 03 November 2026, 11:43:06 pm
 
نائب وزیراعظم کا صنعتی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے پر زور
November 03, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بینکاری نظام کو مزید مضبوط بنانے اور صنعتی شعبے کو سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مالیاتی لین دین کو سہل بنانے، آپریشنل رکاوٹیں دور کرنے اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشی ترقی میں معاونت کے لیے بروقت اقدامات پر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا۔