Tuesday, 03 November 2026, 11:42:11 pm
 
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ
November 03, 2026

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ قومی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں میں پیش رفت کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔

میزائل جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔