پاکستان میں جرمنی کی سفیر اِنا لیپل نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے بین الاقوامی رابطوں کے اقدام'' میٹ دی پریس'' کے تحت ایک خصوصی نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔
علاقائی امور پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر اِنا لیپل نے پاکستان کے سفارتی اقدامات اور امن و مذاکرات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔