معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کی علامت یادگار فتح کی نقاب کشائی آج شام اسلام آباد میں ایک تقریب میں کی جائے گی۔
تقریب میں موسیقی کا پروگرام اور شاندار پروجیکشن میپنگ شو پیش کیا جائے گا جس میں معرکہ حق میں فتح کو اجاگر کیا جائے گا۔
تقریب میں عوام کی شرکت ان کے جذبہ حب الوطنی، قومی فخر اور ملک کے دفاع کے عزم کی عکاسی کرے گی۔
اتوار سے یادگار فتح پیر کے علاوہ تمام دنوں میں شام پانچ سے رات دس بجے تک عوام کیلئے کھلی رہے گی۔
یادگار کی سیرکیلئے مفت ٹکٹ ویب سائٹ Yadgarefatah.netکے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔