Sunday, 04 October 2026, 05:46:59 am
 
وزیراعظم کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
October 02, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو ٹیلی فون کیا اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے وزیر خارجہ عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ دے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ نے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی اور خلوص کے اظہار اور غم میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔