حکومت نے آج سے اگلے تین روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیاہے۔
وزارت توانائی کے اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعداس کی نئی قیمت تین سو ننانوے روپے چونسٹھ پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی فی لٹر قیمت دو روپے دس پیسے فی لٹر اضافے کیساتھ تین سو بانوے روپے چھہتر پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔