Thursday, 03 September 2026, 01:43:19 pm
 
ملک کے نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں: وزیراعظم
September 03, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کو مزید مؤثر، نتیجہ خیز اور نوجوانوں کی حقیقی ضروریات سے ہم آہنگ بنایا جائے اور ترجیحی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

ملاقات میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری تعلیمی، ہنرمندی، ڈیجیٹل اور فلاحی پروگراموں کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور اُن پر موثر اور شفاف عملدرآمد پر بھی گفتگو ہوئی۔