Thursday, 08 May 2025, 10:05:08 am
 
پاکستان بیت المال ملک بھر میں50لاکھ سے زائد افطار باکس تقسیم کرے گا
March 03, 2025

پاکستان بیت المال وزیراعظم کے خصوصی اقدام کے تحت ملک بھر میں50لاکھ سے زائد افطار باکس تقسیم کرے گا۔

پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر سینیٹر شاہین خالد بٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس اقدام سے معاشرے کے سب سے زیادہ مستحق اور پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے پورے ملک میں موجود ضلعی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے ذریعے تیار کھانا فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھانے کی تقسیم کے لیے مساجد، یتیم خانوں، خواتین کو بااختیار بنانے کے مراکز، سکول اور دیگر نامزد مقامات مقرر کئے جائینگے۔پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ انتہائی پسماندہ علاقوں تک رسائی کیلئے مختلف روٹس پر تینتیس موبائل ٹرک بھی چلائے جائینگے۔