پاکستان نے علاقائی تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے اقتصادی تعاون تنظیم کے تجارتی معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ اپیل سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی ہے جنہوں نے آج(پیر) تہران میں منعقدہ ایکو اصلاحات اور علاقے میں تعاون کے امکانات کے بارے میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔
بانی رکن کے طور پر انہوں نے ایکو کے مقاصد کی دوبارہ وضاحت اور تجدید رفتار پر بھی زور دیا۔