وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم قلات میں حالیہ آپریشن میں دہشت گردوں کا جرأت کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔وہ صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ انہیں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔