وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اور مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے متحد ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے قلات اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔
وزیراعظم نے زخمیوں سے بات چیت میں انہیں قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کے ملک کیلئے قربانی کے جذبے اور وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک قوم کی حفاظت ایسے بہادر سپاہیوں کے سپرد ہے، دشمن کبھی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی اور افراتفری پھیلانے والے صوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔