Tuesday, 04 February 2025, 04:51:28 am
 
حکومت،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ
February 03, 2025

حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی انتھک کوششوں سے پاکستان کے خوراک کے شعبے کی برآمدات میں نمایاں طور پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اب تک رواں مالی سال میں ملکی خوراک کے شعبے کی برآمدات میں تیرہ اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھوتی ہوئی ہے اور برآمدات 3 ارب 96 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

شماریات بیورو پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چاول کی برآمدات میں پندرہ اعشاریہ پچاس فیصد کے اضافے سے ایک ارب ستاسی کروڑ روپے ہو گئی۔

زیر تبصرہ مدت کے دوران چینی کی برآمدات گزشتہ سال کے 33,101 ٹن کے مقابلے میں 632,804 ٹن ہو گئی۔

گوشت کی برآمدات میں 3,64 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا جبکہ سبزیوں بالخصوص پیاز کی برآمدات میں 1,71 فیصد کا اضافہ ہوا۔