Tuesday, 04 February 2025, 04:58:39 am
 
پاکستان اور ۔سعودی عرب کے درمیان ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط
February 03, 2025

پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ نے ایک ارب ڈالر سے زائد کے دومالی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

یہ معاہدے سعودی عرب سے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کے تیل کی درآمد کیلئے ایک سال کی موخر ادائیگی اور مانسہرہ میں چار کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کے پانی کی فراہمی کے منصوبے سے متعلق ہیں۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمان المرشد نے معاہدوں پر دستخط کئے۔

دوسروں کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی دستخطی تقریب میں شریک ہوئے۔