تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما اورپاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کی آج (پیر) 74ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ سولہ نومبر اٹھارہ سوستانوے کو مشرقی پنجاب کے ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے انیس سوتینتیس میں انگلینڈ میں پاکستان نیشنل موومنٹ کی بنیاد رکھی ۔وہ 1933 کے ایک مشہور پمفلٹ کے مصنف کے طور پر مشہور ہیں جس کا عنوان تھا "اب یا کبھی نہیں: کیا ہم ہمیشہ کے لئے زندہ رہنا چاہتے ہیں یا ہمیشہ کے لئے ختم ہوناچاہتے ہیں"۔
چوہدری رحمت علی کا انتقال آج ہی کے دن 1951میں ہوا اور انہیں برطانیہ میں کیمبرج میں سپرد خاک کیا گیا۔