Tuesday, 04 February 2025, 01:56:57 am
 
صدر مملکت کی راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں آمد
February 01, 2025

 صدر آصف علی زرداری نے میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے  ملاقات کی ہے اور اُن سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت راولپنڈی میں میجر حمزہ اسرار شہید کے آبائی گاؤں گئے جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں میرعلی شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آصف علی زرداری نے میجر حمزہ اسرار شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے میجر حمزہ اسرار کو وطن کیلئے خدمات اور عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اُن کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی کو بھی سراہا۔

 صدر مملکت نے شہید کیلئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔