Tuesday, 04 February 2025, 01:50:02 am
 
پاکستان کا2030تک تیس فیصدگاڑیاں برقی توانائی پرچلانے کامنصوبہ
February 02, 2025

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز اور الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کے فروغ کیلئے ملک میں پہلی بار قوانین وضوابط متعارف کرائے جارہے ہیں اوران پر عملدرآمد کیاجارہا ہے۔

پاکستان سال دو ہزار تیس تک تیس فیصد گاڑیوں کو بجلی سے چلانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

اس حوالے سے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی تیاری اور چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے بنیادی ڈھانچہ تیار کیاجارہا ہے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں44 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسی طرح چارجنگ اسٹیشنز کے اندراج کا پندرہ روزہ عمل ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کیلئے معاون ثابت ہوگا۔

حکومت کے ایک بڑے اقدام کے تحت ایک کروڑ موٹر سائیکلز کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے سے سالانہ چھ ارب ڈالر کی بچت ہوگی۔