ضلع میانوالی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلا کر پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے والدین سے ایپل کی کہ وہ اپنے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائیں۔
انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ لوگوں کو انسداد پولیو مہم سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگہی فراہم کی جائے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 3 لاکھ 25 ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔