Tuesday, 04 February 2025, 01:52:16 am
 
وزیراعلیٰ ہنجاب کی دسمبر تک راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت
February 03, 2025

راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی نے لاہور میں صدر مسلم لیگ نون محمد نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سال دسمبر تک راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔

محمد نواز شریف نے کہا عوام کی مشکلات میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی انتھک محنت کے بعد پنجاب میں صورتحال بہتر ہورہی ہے۔