لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے مرحلے میں ہے جہاں اس بیماری میں مبتلا بچوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے آٹزم کے سرکاری سکول کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےکہا کہ خصوصی بچے ہمارے لئے سپیشل ہیروز جیسے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی تعلیمی مراکز اور نظام کو بہتربنانے کا ہدف ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا۔
مریم نواز نے کہا کہ ہمارا مقصد خصوصی بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے۔