Monday, 02 November 2026, 04:36:00 pm
 
حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،وزیر صحت
November 02, 2026

وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں وزارت صحت اور ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم صحت کہانی کے درمیان ڈیجیٹل صحت مراکز میں توسیع کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیس بنیادی مراکز صحت کو ٹیلی میڈیسن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کہانی دس بنیادی مراکز صحت کی معاونت کرے گی، جبکہ باقی دس مراکز کو سرکاری وسائل سے ٹیلی میڈیسن کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں جدید ترین اور مکمل سہولیات سے آراستہ ٹیلی میڈیسن مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔