چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور باہمی تجربات سے استفادہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
پارٹی وطرزحکمرانی کے بارے میں پاکستان-چین تحقیقی مرکز اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی نظم ونسق، ادارہ جاتی ترقی، طویل مدتی منصوبہ بندی اور اقتصادی تبدیلی کے حوالے سے چین کا تجربہ پاکستان کے قانون ساز اور پالیسی ساز اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے قابل قدر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے تحقیقی مرکز کی اعزازی چیئرمین شپ بھی قبول کی جو تحقیق اور ترقی کے ذریعے کثیرجہتی تعاون کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔