Monday, 02 November 2026, 03:04:02 pm
 
والدین،کمیونٹی نمائندئے انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے تعاون کریں،آصفہ بھٹو
November 02, 2026

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے تمام والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنیوالوں پر زوردیا ہے کہ وہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا یقینی بنائیں۔

آج سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انیس سو چورانوے میں انسداد پولیو کے قومی پروگرام کے آغاز کے بعد سے اب تک پولیو کے کیسز میں ننانوے اعشاریہ آٹھ فیصد کمی کرکے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا ہدف آئندہ سال جون تک پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے جس کی خاطر پولیوویکسین کی ہر بچے تک رسائی کیلئے مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔انہوں نے پولیو کے ان ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا جو ملک بھرمیں خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔