Wednesday, 09 October 2024, 10:59:54 am
 
نائب وزیراعظم اور ملائیشیا کے وزیرخارجہ کا دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
October 02, 2024

ملائیشیا کے وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن آج(بدھ کو) اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بات چیت کیلئے دفترخارجہ پہنچے۔

اسحق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرخارجہ کی آمدپر ان کا استقبال کیا ۔

انہوں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعاون کے شعبوں اورملائیشیا کے وزیراعظم کے پاکستان کے دورے کی تیاریوں پرتبادلہ خیال کیا۔