Wednesday, 02 September 2026, 11:13:53 am
 
خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے دی
September 02, 2026

رات دبئی میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو پینتیس رنز سے ہرادیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں ایک سو انیس رنز بنائے۔

جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر چوراسی رنز بنا سکی۔