Friday, 02 October 2026, 08:02:45 am
 
مودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامنا
October 01, 2026

بھارت میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف بے ضابطگیوں کی رپورٹس کے بعد بھارتی الیکشن کمیشن کو شدید عدم اعتماد کا سامنا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لیے ایس آئی آر کے ذریعے ووٹرز کے نام خارج کرنے کے معاملے پر نوجوان ایک بار پھر میدان میں آگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر کی مبینہ ہیرا پھیری نے بھارت میں نام نہاد جمہوریت کے دعوں کا پول کھول دیا۔

بھارتی جریدے ہندوستان ٹائمز کے مطابق، منی پور کے مسیحی اکثریتی علاقوں میں ایس آئی آر سے ایک لاکھ 58 ہزار 677 ووٹرز کے نام حذف ہونے سے امتیازی فرق سامنے آگیا۔

بھارتی ماہرِ معاشیات پرکالا پربھاکر کا کہنا ہے کہ مودی ایس آئی آر کی آڑ میں اقلیتوں کے ووٹر لسٹوں سے نام خارج کرکے بھارت کو اعلی ذات ہندو ریاست بنا رہا ہے۔