غزہ پراسرائیلی فوج کے دو الگ الگ حملوں میں مزید سات فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے غزہ شہر اور خان یونس پر کئے گئے۔
اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد چوہتر ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔