Monday, 23 September 2024, 12:27:16 am
 
کراچی ،بارشوں کے جاری تباہ کن سلسلے کے دوران مختلف واقعات میں 25 افراد جاں بحق
August 28, 2020

کراچی میں مون سون کی شدید اور ریکارڈ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں پچیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کے علاقہ گلستان جوہر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک اپارٹمنٹ کی بیرونی دیوار گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔مزید اٹھارہ افراد دیوار اور چھت گرنے ڈوبنے اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں جاں بحق ہوئے۔تباہ کن بارشوں کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے جبکہ لوگوں کی ایک کثیر تعداد سڑکوں اور انڈر پاسز پر جمع ہونے والے پانی میں پھنس کر رہ گئی۔