سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو ٹھوس اقتصادی مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جس سے سرمایہ کاری، ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
وہ آج چنیوٹ میں فاسٹ یونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر نے کہا کہ پاکستان اپنی نوجوان نسل کے روشن مستقبل کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے اس بات کی پیش گوئی کر رہے ہیں کہ آئندہ بیس برس میں پاکستان جی ٹوئنٹی کا رکن بن جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے ایک نمایاں ملک کی حیثیت سے ابھرنے کی بھی توقع کر رہے ہیں۔