(File Photo)
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کا فخر ہیں۔
انہوں نے یہ بات آج راولپنڈی میں میجر عمر ناصر منہاس شہید اور حوالدار محمد عدنان خان شہید کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہی۔
وفاقی وزیر نے شہدا ء کے سوگوار خاندانوں سے ملاقات کی اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
وزیراطلاعات نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔