نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے آج مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، انہوں نے یورپ میں ہونے والے چار علاقائی ممالک اور آر فور پلس ای فور کے آئندہ اجلاسوں پر بھی بات چیت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر رابطے مضبوط بنانے اور امن و استحکام کے لیے کوششیں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
مصر کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو قاہرہ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
نائب وزیراعظم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور دعوت کا مثبت جواب دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔