Sunday, 15 November 2026, 10:26:06 pm
 
اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے
November 15, 2026

اقتصادی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کا تیسواں دو روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس کی صدارت نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان سمیت تنظیم کے سیکرٹریٹ اور ذیلی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں علاقائی تعاون، مذاکرات اور اقتصادی اشتراک کے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر اقتصادی تعاون تنظیم کے کردار کو مزید فعال بنانے کا موقع میسر آئے گا۔

پاکستان کی صدارت ملک کو علاقائی رابطوں کا مرکز، رسد اور ترسیل کے نظام میں سہولت کار اور علاقائی تجارت کے لیے ایجنڈا ترتیب دینے والے ملک کی حیثیت اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔